19 جولائی 2015 - 14:06
پاکستان کا ہندوستانی سکیورٹی فورسز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پاکستان نے عید کے روز کنٹرول لائن پر ہندوستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان نے عید کے روز کنٹرول لائن پر ہندوستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی جلیل اللہ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پونچھ سیکٹر میں نیزہ پیر سیکٹر سے گیارہ کلو میٹر دور فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور عید کی تعطیلات کے دوران بھارتی فوجیوں کی جانب سے پھر سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جو انتہائی افسوناک ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ عید الفطر کے موقع پر 15 اور 16 جولائی کے دوران 4 شہریوں کو شہید کیا گیا جب کہ گزشتہ برس بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے کئی بے گناہ شہری شہید ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲